قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے چیمپئنز ٹرافی میں دوسرے اسپنر کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
سہ فریقی سیریز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ابرار احمد پہلی ترجیح ہے اس لیے دوسرے اسپنرز کا نہیں سوچا۔
انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کی کمی محسوس ہوگی، چیمپئنز ٹرافی کے لیے بہترین کامبی نیشن بنانے کی کوشش کی ہے۔
محمد رضوان نے کہا کہ کنڈیشنز کے مطابق پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔
گزشتہ روز نائب کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ امید ہے صائم ایوب کی کمی کو خوشدل شاہ پورا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کنڈیشن کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا ہوگا، صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے لیکن امید ہے خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔
نائب کپتان کا کہنا تھا کہ کمبی نیشن بنا ہوا ہے اس میں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔