جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پیٹرول کی کم پیمائش اور چوری کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پیٹرول کی کم پیمائش اور چوری پر پیٹرولیم ڈیلرز کی وضاحت آگئی۔

چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ پٹرول کی کم مقدار کی وجہ پمپس پر پرانے ڈسپنسر کی خراب کارکردگی ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں فوری تمام فرنچائز پر نئے ڈسپنسر کی تنصیب کا کام شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسپنسرز تبدیل نہ کیے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے پٹرول پمپس پر چھاپوں کےلیے ایسوسی ایشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی کم مقدار دینے والے پمپس کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی عثمان ہنگورو نے پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے۔

افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں 12 یٹرول پمپس پر چھاپے مارے گئے اور وہاں شہریوں کو فروخت کیے جانے والے پٹرل کی درست مقدار کو چیک کیا گیا۔

مہران ٹاؤن میں کم مقدار میں پیٹرول دینے پر پی ایس او پمپ کو سیل کردیا گیا، اس کے علاوہ صدر، آرام باغ، سول لائنز، گزری، ڈیفنس اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی پٹرول پمپس کی چیکنگ کی گئی۔

شاہین کمپلیکس پر کم مقدار پر پٹرول دینے پر پی ایس او کے 2 ڈسپینسرز کو سیل کیا گیا، شارع فیصل پرقائم پی ایس او پٹرول پمپ بھی کم مقدار دینے والوں میں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں