ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

سونو سود کا وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے اپنے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر خاموشی توڑ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکار سونو سود نے لکھا کہ ہمیں یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا پلیت فارمز پر گردش کرنے والی خبریں انتہائی سنسنی خیز ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ معاملات کو صحیح کرنے کے لیے ہمیں معزز عدالت کی جانب سے کسی تیسرے فریق سے متعلق معاملے میں بطور گواہ طلب کیا گیا جس سے ہماری کوئی وابستگی نہیں۔

اداکار نے کہا کہ ہمارے وکلا 10 فروری کو بیان دیں گے جو اس معاملے میں ہماری عدم شمولیت کو واضح کرتا ہے، ہم نہ تو برانڈ ایمبسیڈر ہیں اور نہ کسی بھی طرح سے وابستہ ہیں، یہ افسوسناک ہے کہ مشہور شخصیات نرم ہدف بن جاتے ہیں، ہم اس معاملے میں سخت کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر لدھیانہ کی عدالت نے مبینہ فراڈ کیس میں 51 سالہ اداکار سونو سود کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس کیس میں لودھیانہ سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل راجیش کھنہ نے 10 لاکھ روپے  کے فراڈ کا مقدمہ دائر کیا اور الزام لگایا کہ مرکزی ملزم موہت شکلا نے اسے جعلی سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا۔

لدھیانہ کی عدالت نے اوشیوارا پولیس اسٹیشن، اندھیری ویسٹ، ممبئی کے آفیسر انچارج کو سونو سود کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت نے سونو سود کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور کیس کی اگلی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں