ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی حکومت کو امریکا سے مذاکرات پر خبردار کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے اپنی حکومت پر زور دیا ہے کہ امریکا کیساتھ مذاکرات نہ کرے کیونکہ ماضی کے تجربات سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کے امریکا کیساتھ مذاکرات غیردانشمندانہ فیصلہ ہو گا، ٹرمپ نے پہلے بھی 2015 کے جوہری معاہدے کو توڑ دیا گیا۔
ایران نے اپنی تیل کی صنعت کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر امریکا کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کے روز ان پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے "ناجائز اور غیر قانونی” قرار دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد امریکا نے ایران کے خلاف پہلی پابندی لگا دی۔
عرب میڈیا نے بتایا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے، پہلے سے پابندیوں کا شکار کمپنیوں سے منسلک افراد، جہازوں اور فرمز پر پابندیاں لگائی ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ نے الزام عائد کیا ہےکہ ایران تیل کی آمدنی کو جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز پر لگا رہا ہے۔