ممتا کلکرنی کا شمار 90 کی دہائی کی ٹاپ ہیروئنوں میں ہوتا ہے، انہوں نے چودہ سال پر محیط اپنے کیریئر میں تقریبا 40 فلموں میں کام کیا جن میں اکشے کمار، سیف علی خان، سلمان خان، شاہ رخ خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ممتا کلکرنی نے 1995 کی فلم ’کرن ارجن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا جس میں سلمان، شاہ رخ اور کاجول بھی شامل تھیں، تاہم اب حالیہ انٹرویو میں سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ جب شاہ رخ اور سلمان نے ان پر طنز کیا اور چہرے پر دروازہ بند کردیا۔
حالیہ انٹرویو میں ممتا سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے کرن ارجن کے ساتھی اداکاروں پر کس وقت چیخ رہی تھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ "نہیں، میں نے ان پر نہیں چیخا۔” انہوں نے پھر پوچھا کہ ’’یہ بات آپ کو شاہ رخ نے بتائی ہے؟‘‘ ممتا نے مضحکہ خیز چہرہ بناتے ہوئے کہا، ”میں آپ کو بتاؤں گی کہ اس دن کیا ہوا تھا۔ دراصل چنی پرکاش کرن ارجن کے کوریوگرافر تھے۔ شاہ رخ اور سلمان دونوں شوٹنگ کے لیے گئے تھے اور میں اکیلی بیٹھی تھی۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے بعد چنی پرکاش کے اسسٹنٹ نے میرے دروازے پر دستک دی۔ میں نے کہا، ‘کیا ہوا؟’ اس نے کہا، ‘ماسٹر جی آپ کو بلا رہے ہیں۔’
انہوں نے بتایا کہ "پھر میں اوپر چلی گئی۔ سیڑھیاں تھیں، جب میں اوپر چڑھ رہی تھی تو سلمان اور شاہ رخ دونوں میرے پاس سے گزرے اور انہوں نے قہقہہ لگایا۔ میں خاموش تھی۔ شام کے تقریباً 8 بج رہے تھے اور میں ماسٹر جی کے پاس گئی۔
ممتا کلکرنی کے مطابق اگلے دن پہلا شوٹ ان کا تھا اور شاہ رخ سلمان انہیں جھاڑی کے پیچھے سے دیکھ رہے تھے اور ہنس رہے تھے اور اگلا شاٹ ان کا تھا جس کے لیے انہوں نے بہت سارے ری ٹیک لیے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر نے آخرکار پیک اپ کا اعلان کیا اور ہم سب اپنے کمروں کی طرف بھاگے میں جانتی تھی کہ کل شام وہ میرے ساتھ مذاق کررہے تھے اب میں انہیں موقع نہیں دینا چاہتی تھی خیر جب وہ بھاگے تو میں بھی آئی جیسے ہی میں پہنچی تو سلمان نے مجھے روکا اور منہ کے بل دروازہ کرلیا۔
سابقہ اداکارہ نے مزید کہا کہ سلمان بہت شرارتی ہے، میں وقت کی بہت پابند ہوں، وہ ہمیشہ مجھے چھیڑتا اور میں اسے شٹ اپ کال دیتی تھی۔