ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

پاک بحریہ کی 9 ویں کثیر القومی بحری مشق امن 2025 کا دوسرا روز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک بحریہ کے زیر اہتمام 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025 جاری ہے، کثیر القومی بحری مشق 11 فروری تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی 9 ویں کثیر القومی بحری مشق امن2025 کا دوسرا روز ہے، ساٹھ سے زائد ملکوں کی بحری افواج کے جہاز، ایئرکرافٹس، اسپیشل آپریشن فورسز اور مبصرین بھی شریک ہیں

کثیرالقومی بحری مشق 7 سے 11 فروری تک جاری رہے گی، گزشتہ روز افتتاحی تقریب میں مشق کا باضابطہ آغاز شریک ملکوں کے جھنڈےبیک وقت لہرا کرکیا گیا تھا ، افتتاحی تقریب میں نیول چیف کا پیغام پڑھ کرسنایا گیا۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ امن مشقوں کاخطے میں محفوظ وسازگار بحری ماحول کے قیام میں اہم کردار ہے، پاک بحریہ نےبحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کیلئےمتعدد اقدامات کیے۔

اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے کہا تھا کہ امن مشق دنیا بھر ک ممالک کو خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ملکر کام کرنے کی دعوت دیتی ہے، سمندری خطرات میں بحری قذاقی سمیت دیگر چیلنجز تجارت دیگر امور پر اثر انداز ہوتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ امن مشق میں پہلی بار امن ڈائیلاگ کا بھی آغاز کررہی ہے، امن ڈائیلاگ عالمی بحری قیادت کو سمندری مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

اس سے قبل پہلے امن ڈائیلاگ پر پرومو جاری کیا گیا تھا، ویڈیو کو نقارہ امن کا نام دیا گیا، جس مین پاکستان کے تمام ثقافتی اورسماجی رنگوں کو اجاگر کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں