نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) ممالک نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد گرین لینڈ میں فوج بھیجنے پر غور کررہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹو ممالک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ڈنمارک کے جزیرے پر قبضے کے لیے امریکی فوج کو استعمال کرنے کی دھمکی کے جواب میں گرین لینڈ میں فوج فوج بھیجنے پر غور کررہی ہے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کا دعویٰ ہے کہ جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک کی بات چیت جاری ہے، اگر امریکی صدر نے اپنی دھمکیوں پر عمل کیا تو ’نیٹو کے دستے کیا کریں گے‘ اس بارے میں بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرکٹک میں ڈنمارک کے ایک خودمختار علاقے اور دنیا کے سب سے بڑے جزیرے گرین لینڈ کو امریکہ کا حصہ بنانے میں نئی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ٹرمپ نے سب سے پہلے بطور صدر اپنی پہلی مدت کے دوران 2019 میں گرین لینڈ خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا لیکن اب انھوں نے ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے اور گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی بات کی ہے۔
انہوں نے سات جنوری کو ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ تک کہا تھا کہ وہ گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے عسکری طاقت کے استعمال پر بھی غور کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ گرین لینڈ کی ضرورت معاشی وجوہات کی وجہ سے ہے۔
دوسری جانب گرین لینڈ کے وزیر اعظم میوٹ ایگیڈ نے گزشتہ ماہ واضح طور پر کہا تھا کہ گرین لینڈ اس کے لوگوں کا ہے اور یہ برائے فروخت نہیں ہے۔
آپ مذہب اور عقیدے کے بغیر خوش نہیں رہ سکتے: ٹرمپ کا ’پریئر بریک فاسٹ‘ سے خطاب