ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

راولپنڈی : خواتین سے 8 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ، کون ملوث نکلا؟

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : خواتین کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں مدعیہ مقدمہ، اس کی سہیلی اور 2 ساتھی ہی ملوث نکلے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آر اے بازار کے علاقے میں خواتین سے ڈکیتی کے واقعے میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ڈکیتی کا ڈرامہ کر کے 8 لاکھ کی رقم ہڑپ کرنے کی کوشش کی، مدعی مقدمہ نے زیورات کی فروخت کے بعد رقم لٹنے کا ڈرامہ کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے زیورات اپنے سہیلی سے فروخت کیے تھے لیکن واقعے میں مدعیہ مقدمہ، اس کی سہیلی اور 2ساتھی ہی ملوث نکلے۔

حکام نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں صائقہ، سمیرا، عمیر اور منیب شامل ہیں، چاروں ملزمان سے 8 لاکھ 53 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی کینٹ اور آراے بازار پولیس کو سراہا۔ ..

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں