بھارت کے بڑے بزنس گروپ ’اڈانی گروپ‘ کے مالک گوتم اڈانی نے بیٹے کی شادی پر کروڑوں روپے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے بڑے بزنس گروپ ’اڈانی گروپ‘ کے مالک گوتم اڈانی کے سب سے چھوٹے صاحبزادے جیت اڈانی ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
جیت اڈانی کی شادی کی تصاویر ان کے والد گوتم اڈانی نے ایک خوبصورت پیغام کے ساتھ شیئر کی، ساتھ ہی گوتم اڈانی نے 10 ہزار کروڑ عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
گوتم اڈانی نے شادی کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ پیغام لکھا کہ’جیت اور دیوا آج شادی کے مقدس بندھن میں بندھ گئے، یہ تقریب احمد آباد میں روایتی رسومات کے ساتھ قریبی احباب کی موجودگی میں منعقد ہوئی‘۔
View this post on Instagram
بھارتی بزنس مین نے تقریب سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ تقریب انتہائی نجی تھی، جس کی وجہ سے ہم تمام خیرخواہوں کو مدعو نہیں کر سکے، جس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں، میں دیوا اور جیت کےلیے سب کی محبت اور دعاؤں کا طلب گار ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم اڈانی نے شادی کے موقع پر 10,000 کروڑ (بھارتی روپے) عطیہ کرنے کا اعلان کیا، جو مختلف سماجی فلاحی کاموں میں استعمال کیے جائیں گے، اس رقم کا بڑا حصہ صحت، تعلیم اور مہارت کی ترقی کے بڑے انفرااسٹرکچر منصوبوں میں لگایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق جیت اڈانی اور دیوا جیمین شاہ نے اپنی ازدواجی زندگی کی شروعات ایک فلاحی عہد سے کی ہے، جوڑے نے ہر سال 500 معذور خواتین کی شادی کےلیے 10 لاکھ روپے فی دلہن عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔