ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

شہباز حکومت کا پہلا سال …… کامیابیاں ہی کامیابیاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کا پہلا سال بے مثال رہا، انھوں نے ملک کوڈیفالٹ کے دہانے سے نکالا اور معیشت کو ٹریک پر لائے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت کا پہلا حکومتی سال انتہائی شاندار رہا ، وفاق میں شہباز شریف نے فرنٹ سیٹ سنبھالی تو معاشی چیلنجز درپیش تھے
کسی کو امید نہیں تھی کہ کشتی منجدھار سے نکلے گی، مگر شہباز ٹیم کی شبانہ روز محنت نے معاشی دنیا میں کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔

مہنگائی کی شرح 2024 میں28 فیصد پر تھی اور آج ایک سال بعد دو فیصد پرآگئی جبکہ شرح سود مارچ 2024 تک بائیس فیصد پر برقرار تھی اور دس مہینے کی محنت سےبارہ فیصد پرآگئی

ترسیلات زرمیں چونتیس فیصدریکارڈ اضافہ ہوا مالی سال 2024 میں چودہ ارب چھہترکروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر آئیں جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی، ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔

آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول کیلئے وزیراعظم شہبازشریف خود میدان میں اترے اورآئی ایم ایف کا اعتماد بحال کیا، جس کی وجہ دے سات ارب ڈالرز قرضےکی منظوری ملی۔

پاکستان اسٹاک ایکسٹیچ دنیا بھر کی دوسری بہترین مارکیٹ قرار دی گئی اور نئے نئے ریکارڈ قائم ہوئے، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای-100 انڈیکس ایک لاکھ اٹھارہ ہزارعبور کرگیا۔

ایک سال میں پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ ہوا، اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس کا شاندار انعقاد ہوا، جس میں چینی وزیراعظم سمیت آٹھ ممالک کےوزرائے اعظم شرکت کی اور دنیا کو پیغام گیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

آٹھ فروری 2024 کے بعد د ہشتگردی ، دھرنوں اور فتنوں کے باوجود ملکی معیشت ترقی کی راہ گامزن ہے، صنعتی ،تجارتی ، تعلیمی ،دفاعی ،زرعی انقلاب برپا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں