بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے۔
سلمان خان حال ہی میں ”آپ کی عدالت“ پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں میزبان نے سوال کیا کہ انہوں نے اپنی فلم ”کسی کا بھائی کسی کی جان“ کے سیٹ پر خواتین کو ڈیسنٹ لباس پہننے کی تلقین کیوں کی، جبکہ خود شرٹ اتارنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگاتے۔
جس پر دبنگ خان کا کہنا تھا کہ آج کل کا ماحول تھوڑا مختلف ہوگیا ہے۔ یہ لڑکیوں کا چکر نہیں بلکہ لڑکوں کا چکر ہے۔ جس حساب سے لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں وہ مجھے پسند نہیں۔
سلو میاں کا کہنا تھا کہ جب آپ ایک ڈیسنٹ فلم بناتے ہو تو سب فیملی کے ساتھ جاکر فلم دیکھتے ہیں، ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ جب ہم فلم بنائیں تو لڑکوں کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ ہماری ہیروئنز اور عورتوں کو بری نظر سے دیکھیں، انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ خواتین کو عزت اور وقار کے ساتھ پیش کیا جائے۔
اداکار کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی حمایت کی ہے، جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں خواتین کے لباس کے بارے میں بات کرنے کا حق کس نے دیا۔ دبنگ اداکار کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
دوسری جانب راکھی ساونت نے نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو بڑی اسکرین پر ایک ساتھ لانے کیلیے اپنی کوششیں شروع کر دیں۔
راکھی ساونت نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ہانیہ عامر سے آپ کو پیار کیسے ہوا جس کی وجہ سے آپ پاکستان میں ٹرینڈ کر رہی ہیں؟
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مجھے ہانیہ عامر اور ان کے ڈرامے بہت پسند ہیں، وہ اچھی اور چلبلی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے سلمان خان کو فون اور ای میل کی ہے کہ اس پاکستانی لڑکی کو دیکھیں آپ کیا ان تھکی ہوئی بالی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہے ہیں آپ ان کے ساتھ کام کریں آپ دونوں کی جوڑی بہت اچھی لگے گی۔
’شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کیا تھا لیکن وہ ہٹ نہیں ہو پائیں۔ ماہرہ خان مجھے بھی پسند ہے لیکن اتنی خوبصورت نہیں ہیں جتنی ہانیہ ہیں۔‘
میزبان نے سوال کیا کہ آپ چاہتی ہیں پاکستانی اداکارہ سلمان خان کے ساتھ کام کریں؟
جب شاہ رخ اور سلمان نے ممتا کلکرنی کے منہ پر دروازہ بند کردیا
راکھی ساونت نے جواب دیا کہ میں سلمان خان سے کہہ رہی ہوں کہ آپ 10 ہزار کروڑ سے بھی زیادہ کمائیں گے اگر آپ ہانیہ عامر کو اپنی فلم میں کاسٹ کرتے ہیں تو، ان کو مرکزی کردار کیلیے لیں۔