ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

صنم تیری قسم کے سیکوئل کا انتظار کرنے والے مداحوں کو حیران کُن سرپرائز مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار اداکار ماروا حسین کی بالی ووڈ فلم صنم تیری قسم کے سیکوئل کا انتظار کرنے والے مداحوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 کی فلم ’صنم تیری قسم‘ کو بھارت میں دوبارہ ریلیز ہونے پر مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارہ کی فلم صنم تیری قسم کی دوبارہ ریلیز سے مدھیہ پردیش میں ایک غیر متوقع صورتحال پیدا ہو گئی کیونکہ شائقین فلم کا سیکوئل دیکھنے کی امید میں سینما گھروں میں جمع ہو گئے ساتھ ہی تمام شو کی ٹکٹ بھی فروخت ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے رتلام کے گایتری سینما میں اس وقت پیش آیا جب کئی لوگ ’صنم تیری قسم ‘ کا سیکوئل دیکھنے سینما ہال پہنچے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ’کچھ ماہ قبل صنم تیری کسم کے سیکوئل کا اعلان کیا گیا تھا، اس لیے بہت سے مداحوں نے یہ سمجھا کہ اس فلم کا سیکوئل ریلیز ہو چکا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے فوراً ٹکٹ بک کروا لیے، لیکن جب فلم شروع ہوئی تو انہیں احساس ہوا کہ یہ پرانی فلم ہی ہے۔

’’شائقین نے تھیٹر میں پوری فلم دیکھی لیکن فلم مکمل ہونے کے بعد انہوں نے تھیٹر کے مالک سے ناراضگی کا اظہار کیا، تاہم تھیٹر کے مالک کا کہنا تھا کہ اس نے کبھی اس بات کی تشہیر نہیں کی کہ وہ ’صنم تیری کسم‘ کا سیکوئل اپنے تھیٹر میں ریلیز کر رہے ہیں‘‘

دریں اثنا، ہندوستانی باکس آفس کے تجزیہ کاروں نے کہا کہ یہ واقعہ ایک الگ تھلگ اور شائقین کے لیے حیران کن تھا اس فلم کے سیکوئل کے اعلان نے پورے ملک کے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا تھا۔

2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ ماورا حسین کی بالی ووڈ میں پہلی فلم تھی، اگرچہ یہ فلم اپنی ابتدائی ریلیز پر باکس آفس پر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی تھی لیکن سالوں بعد اس فلم نے مقبولیت حاصل کی اور مداحوں کی پسندیدہ فلم بن گئی جس کے بعد مداح اس فلم کے سیکوئل کا انتظار کررہے ہیں۔

امیر گیلانی کا اپنی شادی پر بالی ووڈ گانے میں ڈانس، ویڈیو وائرل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں