ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

سہ فریقی سیریز کے پہلے ون ڈے میں فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

سہ فریقی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف کو گیند کراتے ہوئے سینے اور پیٹ کے بائیں جانب درد محسوس ہوا۔

پی سی بی کا بتانا ہے کہ ابتدائی معائنے میں حارث رؤف کو معمولی سائیڈ اسٹرین کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اعلامیے کے مطابق حارث رؤف کا فوری علاج کیا جارہا ہے اور ریکوری کے بعد ہی ان کے میچ میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بولنگ کے دوران اپنے ساتویں اوور میں حارث رؤف کو پسلیوں میں تکلیف ہوئی جس پر وہ اوور ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلےگئے۔ حارث کے جانے کے بعد سلمان آغا نے حارث رؤف کا اوور مکمل کیا۔

حارث رؤف نے 6.2 اوورز میں 23 رنز دے کر ٹام لیتھم کی وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں