اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

دولہے کے قرض دار ہونے پر دلہن والوں نے شادی منسوخ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دولہے کے قرض دار ہونے پر دلہن والوں نے عین موقع پر شادی منسوخ کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے علاقے مرتضیٰ پور میں دلہن کے خاندان نے شادی کسی تنازع کی وجہ سے نہیں بلکہ دولہے کی کریڈٹ انفارمیشن بیورو لمیٹڈ کی رپورٹ پر منسوخ کردی۔

شادی کی تیاریاں جاری تھیں اور دونوں خاندان اس سے متعلق مطمئن تھے۔

اس دوران دلہن کے ماموں نے غیر متوقع مطالبہ کیا کہ وہ دولہے کا سی آئی بی ایل اسکور چیک کرنا چاہتے ہیں اس کے بعد جو ہوا سب دنگ رہ گئے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ دولہے نے متعدد قرضے لیے تھے اور وہ مالی مشکلات کا شکار ہے، اپنی بیٹی کے بارے میں فکرمند دلہن کے والدین نے شادی منسوخ کرنے میں دیر نہیں لگائی۔

دلہن کے ماموں نے کہا کہ اس لڑکے سے شادی کیوں کی جائے جو پہلے ہی قرض میں ڈوبا ہوا ہے، باقی گھر والوں نے بھی معاملے پر بات کی جس کے بعد شادی ختم کردی گئی۔

عام طور پر خاندانی پس منظر جیسے عوامل طے شدہ شادیوں کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔

اب اس کیس کے بعد قرض دار نہ ہونا بھی شادیوں کے لیے ضروری ہوگیا ہے، اگر آپ کا کریڈٹ اسکور کم ہے تو شادی مسترد کی جاسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں