اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

’نقاب‘ کے پہلے ٹیزر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ کے ٹیزر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے مداحوں کے لیے ’نقاب‘ کے نام سے ایک اور ڈرامہ سیریل نشر کیا جائے گا جس کے ٹیزر کو دیکھ کر مداح پہلی قسط کے منتظر ہیں۔

’نقاب‘ میں علی انصاری، ہمایوں اشرف، حنا طارق، غنا علی، احمد رفیق، آمنہ ملک ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شافیہ خان نے لکھی ہے۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کسی تقریب میں حنا طارق بھاگ رہی ہیں اور ان کے ساتھ حادثہ پیش آنے سے قبل ہی انہیں علی انصاری بچا لیتے ہیں۔

علی انصاری کہتے ہیں کہ ’چاہے کچھ بھی ہوجائے میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا۔‘

یوٹیوب پر نقاب کے پہلے ٹیزر پر ہزاروں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح علی انصاری کی واپسی پر تعریفی کمنٹس کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ حنا طارق ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں ’سجل‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، علی انصاری نے اس سے قبل ’دل ہی تو ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں