بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

بالی وڈ ڈیبیو کیلیے تیار نومیکا سرن کس مقبول اداکار جوڑے کی نواسی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی مقبول اداکار جوڑی راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی نواسی نومیکا سرن بالی وڈ ڈیبیو کیلیے تیار ہیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نومیکا سرن ’پیار میں کبھی کبھی‘ اور ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ سے شہرت پانے والی سابق اداکارہ رنکے کھنہ کی بیٹی ہیں جو بالی وڈ کے ’شہنشاہ‘ امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naomika Saran (@naomika14)

20 سالہ نومیکا سرن گزشتہ ماہ میڈیا کی توجہ حاصل کی جب وہ اپنے اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسکائی فورس‘ کے پریمیئر میں نظر آئیں۔ وہ فلمساز دنیش وجن کی میڈڈاک فلمز کے پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راجیش کھنہ نے مفت میں فلم کرنے کے باوجود 10 گنا زائد معاوضہ کیسے حاصل کیا؟

فلمساز دنیش وجن کے اس پروجیکٹ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں تاہم اسے پنجابی فلم ڈائریکٹر جگدیپ سدھو ڈائریکٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا پہلی بار فلمساز زویا اختر کی میوزیکل ’دی آرچیز‘ (2023) میں نظر آئیں تھے جس میں سہانا خان، خوشی کپور، ویدانگ رائنا، یوراج مینڈا، مہر آہوجا اور سایتیگل بھی شامل تھے۔

اگستیہ نندا فی الحال فلمساز سری رام راگھون کی فلم ’اِکِس‘ کی شوٹنگ میں جئے دیپ اہلاوت، دھرمیندر اور سکندر کھیر کے ساتھ مصروف ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں