شیخوپورہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو آگ لگادی۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کی جان لے لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شیخوپورہ ہاؤسنگ کالونی میں پیش آیا ہے جہاں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو آگ لگا دی، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔
ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم عبدالرحمان کو اس واقعے کے فوراً بعد گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ جاں بحق خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی شیخوپورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے دو بچوں کو زہر دے کر قتل کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق بچوں کو زہر دینے کے بعد خاتون نے بھی زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی تھی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔