پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک اور شہری جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے بعد بہاولنگر میں پولیس گردی کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے شہری جان سے گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولنگر کے چک باہو ساڑھو میں ایک شہری اشتیاق کو درخواست پر پولیس اہلکار اسے تھانے پیش ہونے کا کہنے گئے۔ شہری کے پیش ہونے سے انکار پر جھگڑا ہوا اور اہلکاروں نے اس پر بندوق کے بٹ مارے۔

پولیس اہلکاروں نے تشدد کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی جب کہ تشدد کے بعد گولی لگنے سے اشتیاق وہیں دم توڑ گیا جب کہ پولیس اہلکار وہاں سے فرار ہوگئے۔

دریں اثنا ڈی پی او بہاولنگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر زمان، اے ایس آئی سلیم مہار، کانسٹیبل عظیم سمیت دیگر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج ک لیا ہے اور مفرور ملزمان کی گرفتار کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے پریڈی تھانہ پولیس نے نوجوان موٹر سائیکل سوار پر سڑک پر تشدد کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا تھا۔

تھانے میں جاں بحق نوجوان وقاص پر پولیس تشدد کی فوٹیج

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں