پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خراب اور پھپھوند زدہ انڈوں سے بنی اشیا فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کر لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر ایک لاکھ 15 ہزار خراب انڈے برآمد کر لیے۔
حکام نے گودام نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور پھپھوند لگے انڈوں اور 200 کلو گرام مکسچر کو تلف کر دیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان پھپھوند زدہ انڈوں کا مکسچر بنا کر بازار میں فروخت کیا جاتا تھا جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع پر فوڈ سیکیورٹی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو مضر انڈوں کے استعمال سے بچا لیا ہے۔