منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ہانیہ اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بن گئیں ہیں، اداکارہ نے اےآر وائی ڈیجیٹل کا بلاک بسٹر ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم میں شرجینا کے کردار سے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کے دل بھی جیت لیے، اداکارہ کو اس کردار سے سرحد پار سے کافی پذیرائی ملی ہے۔

راکھی ساونت کے اوپن چیلنج پر ہانیہ عامر کا اپنے انداز میں ردعمل

اداکارہ ہانیہ نے حال ہی میں لندن میں فنڈ رائیزنگ ایونٹ میں بطور خصوصی مہمانِ شرکت کی، جہاں انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ اگر انہیں کبھی کسی اچھے پروجیکٹ کی پیشکش ہوئی تو وہ بالی ووڈ میں کام کرنے پر غور کریں گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں راکھی ساونت نے کہا تھا کہ وہ ہانیہ عامر کو کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی دیکھنا چاہتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مجھے ہانیہ عامر اور ان کے ڈرامے بہت پسند ہیں، وہ اچھی اور چلبلی ہیں، میں نے سلمان خان کو فون اور ای میل کی ہے کہ اس پاکستانی لڑکی کو دیکھیں آپ کیا ان تھکی ہوئی بالی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہے ہیں آپ ان کے ساتھ کام کریں آپ دونوں کی جوڑی بہت اچھی لگے گی۔۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں