منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

چینی سرمایہ کار کمپنی کا خیبر پختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: چینی سرمایہ کار کمپنی نے معاون خصوصی توانائی انجینئر طارق سدوزئی سے ملاقات میں خیبر پختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

معاون خصوصی طارق سدوزئی نے بتایا کہ چینی کمپنی نے 120 میگا واٹ سستی پن بجلی کی خریداری رابطہ کیا ہے، نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

صوبے کے حکام نے بتایا کہ کے پی ٹرانسمشن اینڈ گرڈ کمپنی بجلی کے ترسیلی نظام کیلیے 3 میگا پروجیکٹس شروع کرے گی، رواں سال کالام سے مدین تک 40 کلو میٹر ٹرانسمشن لائن بچھائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 8 ارب روپے کی لاگت سے ٹرانسمشن لائن کا منصوبہ 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں مدین سے چکدرہ تک 80 کلو میٹر ٹرانسمشن لائن بچھائی جائے گی۔

حکام کے مطابق منصوبہ 48 ماہ میں مکمل ہوگا لاگت 16 سے 18 ارب روپے ہوگی، تیسرے مرحلے میں سستی بجلی کولوپ کے ذریعے ترسیل کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں