منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بھارت اور انگلینڈ کا میچ رُک گیا، کھلاڑی میدان سے باہر چلے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہو گئیں۔

بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع کٹک میں کھیلے جارہے دوسرے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں اچانک اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے سے اندھیرا ہو گیا۔

فلڈ لائٹ فیل ہونے کی وجہ سے کھلاڑی طویل تاخیر کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔

India vs England

204 رنز کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ جاری تھی کہ لائٹس بند ہونے پر کھلاڑیوں نے کافی دیر تک میدان میں انتظار کیا لیکن روشنی بحال نہ ہوئی۔

انتظار کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے امپائرز سے مشاورت کے بعد میدان چھوڑ دیا اور ڈگ آؤٹ میں چلے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں