منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بچوں کو کس عمر تک موبائل فون سے دور رکھنا چاہیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو چھ سال کی عمر تک موبائل فون سے دور رکھنا چاہیے۔

بچوں کو موبائل فون چاہیے جس کے باعث کھلونے فروخت کرنے والے دکاندار بھی پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارا کاروبار آہستہ آہستہ ٹھپ ہوتا جارہا ہے۔

ایک شہری نے کہا کہ کیا کریں بچے بڑوں کے موبائل فون چھین لیتے تھے مجبوراً انہیں ذاتی موبائل دلانا پڑا۔

ماہرین کا اصرار ہے کہ بچپن میں ہر گز موبائل نہ دیا جائے، بچوں میں موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال نے ناصرف ان کی جسمانی اور ذہنی ثحت پر اثر ڈالا بلکہ اس کا اثر کھلونوں کی صنعت پر بھی پڑا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکرین کے عادی بچے جسمانی سرگرمیوں سے دور ہوتے جارہے ہیں جو ان کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

کھلونوں سے کھیلنے والے بچے اب اسکرین کے عادی ہورہے ہیں جس پر والدین بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

کھلونوں کی صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ چند سال پہلے تک بچے کھلونے خریدنے کی ضد کرتے تھے لیکن اب ان کی پہلی ترجیح موبائل فون ہیں جس کی وجہ سے فروخت میں واضح کمی ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں