شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے بتایا ہے کہ انہیں کس چیز سے ڈر لگتا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں میزبان ندا یاسر نے پوچھا کہ سعدیہ امام آپ کو کس چیز کا خوف اور ڈر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ میں سمندر میں نہیں جاسکتی، جب لوگ سمندر پر جاتے تھے تو مجھے بلاتے تھے لیکن مجھے پانی سے ڈر لگتا تھا۔
سعدیہ امام نے کہا کہ میں اس وقت ہیروئن تھی لیکن سمندر کے سین کٹوا دیتی تھی، مجھے پانی کی ریت جو ہوتی ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ پیروں تلے زمین نکل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیٹی میرب نے جب سوئمنگ شروع کی تو وہ مجھے بلاتی تھی لیکن میں پانی میں پاؤں بھی نہیں رکھتی تھی، میری ٹرینر اچھی تھی جس میں مجھے اب سکھا دیا ہے اور میں بیٹی کے ساتھ پانی میں چلی جاتی ہوں۔
سعدیہ امام نے بتایا کہ ڈائریکٹر سے کہتی تھی کہ سمندر میں جہاں ریت آکر ٹچ کرے گی میں وہاں نہیں جاؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاؤں پر ایک بار جیلی فش چپک گئی تھی یہ تجربہ اتنا برا تھا کہ میں اس کے بعد سے سمندر سے دور ہی بھاگی۔