شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے مبہم انداز میں دوسری شادی کا عندیہ دے دیا۔
اداکار آغا علی نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں خاتون مداح نے ان سے دوسری شادی کا سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے مبہم انداز میں شادی کرنے کا عندیہ دیا۔
آغا علی نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ میرا زخم ابھی بہت گہرا ہے، خدا نے نصیب میں جو لکھا ہے وہی ہوگا، میری زندگی میں بہت کچھ ایسا ہوا جس کا علم نہیں لیکن وہ سب نصیب میں لکھا تھا تو ہوگیا اگر خدا نے لکھا ہوگا تو دوسری شادی بھی کروں گا۔
انہوں نے سوال کرنے والی خاتون کو کہا کہ اگر ان کے پاس کوئی رشتہ ہے تو وہ بتاسکتی ہیں اور اگر وہ انہیں بتانا چاہتیں ہیں تو پروگرام کے پروڈیوسر کو بتادیں وہ مجھے بتادیں گے۔
واضح رہے کہ آغا علی نے اکتوبر 2024 میں اداکارہ حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کی تھی، بعد ازاں دسمبر 2024 میں اداکار نے بتایا تھا کہ ان کی طلاق ڈیڑھ سال قبل ہی ہوچکی تھی۔
آغا علی اور حنا الطاف نے کورونا کے دوران مئی 2020 میں شادی کی تھی اور 2022 میں ہی ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئیں اور بعد ازاں ان کی طلاق کی چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔
طلاق کی خبریں ڈیڑھ سال تک پھیلنے کے بعد آغا علی نے اکتوبر 2024 میں پہلی شادی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی اور اب انہوں نے دوسری شادی کا عندیہ بھی دے دیا۔