کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 9 میں خاتون سے بیگ چھینے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 9 ریلوے سوسائٹی میں گلی سے گزرنے والی خاتون سے موٹر سائیکل سوار ملزم نے بیگ چھینا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے خاتون سے بیگ چھینا اور فرار ہوگیا جبکہ خاتون کچھ دیر اس کے پیچھے بھاگی اور پھر رک گئی۔
راہ چلتی خاتون سے بیگ چھیننے کی واردات کے بعد جوہر آباد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔
اس سے قبل فیڈرل بی ایریا میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم پکڑا گیا ، موٹرسائیکل سوار ملزم خاتون سے بدتمیزی کرکے فرار ہورہا تھا۔
اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم کاشف سپراسٹور میں سلیز مین اور ایف بی ایریا بلاک چودہ کا رہائشی ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔