منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

کراچی : عمارت میں خوفناک گیس سلنڈر دھماکہ : بچی جھلس کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تین منزلہ عمارت میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں ایک تین منزلہ عمارت میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔

رات گئے ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، اور آس پاس کے لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

سلنڈر پھٹنے سے ایک بچی کے جاں بحق ہونے اور 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ عمارت تین منزلہ ہے اور اس میں دو خاندان رہائش پذیر ہیں، عمارت میں دو بڑے گیس سلنڈر موجود تھے۔

سلنڈر دھماکے سے ایک کمرے کی چھت اور دیوار گرگئی، رپورٹ کے مطابق رہائشی عمارت میں لائٹر فلنگ کا کارخانہ قائم تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں