کراچی: لانڈھی اور کورنگی میں نامعلوم افراد نے مال بردار ٹرکوں کوآگ لگادی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی اورکورنگی میں نامعلوم افراد کی جانب سے مال بردار ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں واقعات میں اچانک نامعلوم افراد آئےاور آگ لگاکربھاگ گئے، لانڈھی میں جس ٹرک کوآگ لگائی گئی اس پر چینی کی بوریاں تھی جبکہ عوامی کالونی میں جس ٹرک کو آگ لگائی گئی اس پرسیمنٹ کی چادریں تھی۔
عوام کالونی کے علاقے میں ٹرک کو آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں الکرم اسکوائر کےقریب بھی نامعلوم افرادکنٹینر کو آگ لگا کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ، کنٹینرمیں مال موجود ہے تاہم آگ پرقابوپانے کی کوشش جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ایک ٹرک کورنگی نمبر چھ میں جلایا گیا اور لانڈھی کے علاقے میں 2 ٹرک کو نامعلوم افرادآگ لگاکرفرارہوگئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ٹرک میں مختلف اقسام کامال لداہواہے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے ملزمان کےخلاف آپریشن کی تیاری شروع کردی،ملزمان کو جلدگرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کراچی میں نامعلوم افراد کے ٹرک کو آگ لگانے پر ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غن نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ٹرکوں میں آگ لگانےوالےعناصر خلاف قانونی کارروائی ہوگی، کسی کوبھی امن وامان کی صورت حال خراب کرنے نہیں دیں گے۔