اسلام آباد : آئی ایم ایف وفد کی سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ایک گھنٹہ طول ملاقات ہوئی ، جس میں وفد کو عدالتی نظام، اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا 6 رکنی مشن سپریم کورٹ پہنچا، جہاں وفد نے چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات کی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، جس کے بعد 6رکنی وفد سپریم کورٹ سے روانہ ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ چیف جسٹس نے وفد کو عدالتی نظام، اصلاحات پر بریفنگ دی جبکہ ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی بات چیت ہوئی۔
یاد رہے پاکستان کے دورے پر آئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ وفد نے مختلف اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کی تھیں، ذرائع نے بتایا تھا کہ ملاقاتوں میں انسداد بدعنوانی اور مالی جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہی دی گئی اور مشکوک ٹرانزیکشنزکی روک تھام، منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے پر زور دیا، ایف بی آر کی جانب سے ڈیجٹلائزیشن،اسمگلنگ اورٹیکس چوری کی روک تھام پر بریفنگ دی گئی۔