ایک وقت تھا جب ہم مغربی دنیا کے اولڈ ہوم کے تصور پر طنز اور تنقید کیا کرتے تھے۔ اب پاکستان میں بھی ’اولڈ ہوم‘ ہماری ایک ضرورت بن گئی ہے، جہاں بزرگ شہریوں کے لیے عمر کے آخری دنوں میں انھیں ایک پناہ گاہ اور دیکھ بھال میسر آتی ہے۔
کراچی میں بزرگ شہریوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے ’لو اینڈ کیئر ہوم‘ بنایا گیا ہے۔ بزرگوں کو اچھی دیکھ بھال اور ساتھیوں کے ساتھ کی ضرورت ہوتی ہے، اور وہ ایک عمر میں خود کو اکیلا محسوس کرتے ہیں، ایسے بزرگ شہریوں کی نگہداشت کے لیے ’’لو اینڈ کیئر ہوم سینٹر‘‘ قائم کیا گیا ہے۔
مرکز کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انوب دیوانی کا کہنا ہے کہ کئی برسوں پرانی ان کی یہ خواہش آج پوری ہو گئی ہے، یہاں موجود بزرگوں کو قریب سے جاننے کا موقع ملا ہے، یہاں بزرگوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے مختلف گیمز بھی کھلائے جاتے ہیں۔
سریاب کی لائبریری کا المیہ، ایک تشویش ناک ویڈیو رپورٹ
چیئرمین نواب سیف الدین لغاری کا کہنا ہے کہ ان تمام سینئر سٹیزنز کے لیے لو اینڈ کیئر ہوم سینٹر کا اقدام وقت کی ضرورت ہے، اور ہم ملک کے مختلف شہروں میں مزید سینٹرز کھولنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔