کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی نے دوہرے ڈومیسائل پر 18 داخلے منسوخ کر دیے، دوہرے ڈومیسائل پر تین ستمبر کی تاریخ درج تھی جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کیلئے ستمبر کے پہلے ہفتے کی تاریخ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کی میڈیکل جامعات میں دہرے ڈومیسائل پر ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکریٹری صحت کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے دہرے ڈومیسائل کی بنیاد پر اٹھارہ داخلے منسوخ کیے، ڈاؤ یونیورسٹی میرٹ پر داخلے فراہم کرتی ہے، تصدیق کے بعد داخلے منسوخ کئے ہیں۔
محکمہ صحت حکام نے ڈاؤیونیورسٹی سے موصول خط کی تصدیق کردی، ذرائع نے بتایا کہ دہرے ڈومیسائل پر3 ستمبر کی تاریخ درج تھی جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کے لیے ستمبر کے پہلے ہفتے کی تاریخ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ امیدواروں کے انٹرویو کے بعد ڈاؤیونیورسٹی نے داخلے منسوخ کئے، زیادہ تر ڈومیسائل کراچی شرقی کے تھے، کراچی کے تمام میڈیکل کالجوں میں داخلے کا اختیار ڈاؤ یونیورسٹی کودیا گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے داخلے میرٹ، سندھ حکومت کی پالیسی اور پراسپکٹس کے تحت دیے جاتے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی نے بھی پانچ داخلے روک دیے ہیں۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشور میں بھی پانچ داخلے روکے گئے ہیں۔