پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی اپنے اختتام کو پہنچ گئی، تاہم رخصتی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔
معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے دلہن ماورا حسین کو شادی میں اپنی جذباتی پرفارمنس سے روتے ہوئے رخصت کیا۔
فرحان سعید نے سپر ہٹ گانے ”تو تھوڑی دیر اور ٹھہرجا“ گا گر کر دلہن کے رخصتی کے لمحات کو اپنی فیملی کے لئے یادگار بنادیا۔
گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر جاتے ہوئے، ماوراحسین نے اپنی رخصتی کی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں رخصتی کے اہم لمحات کو پیش کیا گیا۔
ماورا حسین نے کیپشن میں لکھا کہ میں اس گانے کے لئے تیار نہیں تھی، بلکہ ہم اس گانے کے لئے تیار نہیں تھے!!!!میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں بھائی۔ یہ جملہ انہوں نے فرحان سعید کو ٹیگ کیا۔
اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ریسپشن کی تصاویر توجہ کا مرکز بن گئی تھیں۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی تقریبات بالآخر اسلام آباد میں ایک خوبصورت ریسپشن کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گئیں، اس تقریب میں جوڑے کے قریبی خاندان اور دوستوں نے شرکت کی۔
ولیمے کی تقریب میں ماورا حسین سلور و ہلکے سرمئی رنگ کی لانگ میکسی میں ملبوس نظر آئیں جبکہ امیر گیلانی ماورا سے ٹوئننگ کرتے ہوئے سوٹ پینٹ پہنے دکھے۔
شیئر کیا گیا فوٹوشوٹ کھلے آسمان کے نیچے کیا گیا اور متعدد تصاویر میں آسمان پر نظر آنے والے چاند کو بھی توجہ کا مرکز بنایا گیا۔
ماروا حسین اور امیر گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں بالی وڈ فلم ’قسمت کنیکشن‘ کے گیت ’باخدا‘ کا پہلا شعر ’باخدا تم ہی ہو‘ لکھا ہے۔
ماورا اور امیر گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔