چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ مقابلے سے ہوگا اس میچ کے لیے آئی سی سی نے آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچز دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی نے افتتاحی مقابلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ فیلڈ امپائر ہوں گے۔
میچ ریفری اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناور رانجن مدوگالے ہوں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ان آفیشلز میں بھارت کا کوئی بھی امپائر شامل نہیں ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ آفیشلز کا اعلان، کوئی بھارتی شامل نہیں