بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

’ٹیم میں صرف بابر اعظم نہیں 11 کھلاڑی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں تنہا بابر اعظم نہیں بلکہ اور بھی کھلاڑی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز طیب طاہر نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں تنہا بابر اعظم نہیں بلکہ اور بھی کھلاڑی ہیں۔ ٹیم میں کسی ایک کھلاڑی کی پرفارمنس پر انحصار نہیں کیا جاتا۔

طیب طاہر نے کہا کہ ہمارے بولرز دنیا کے ٹاپ بولر ہیں، لیکن کبھی سوچ کے مطابق بولنگ نہیں ہوتی۔ امید ہے کہ کل جنوبی افریقہ کے خلاف میچ اچھا کھیل کر جیتیں گے۔ جیتنے سے اعتماد ملتا ہے اور یہ میچ جیتے تو آگے کے لیے بھی اچھا ہوگا۔

قومی بیٹر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پیشر ہوتا ہے۔ مجھے جو رول دیا گیا ہے، اس پر پورا اترنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ہمیں ڈومیسٹک کھیلنے کی وجہ سے ان پچز کا تجربہ ہے۔ ان کنڈیشن میں فاسٹ بولر کو ریورس سوئنگ مل سکتی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: پاک نیوزی لینڈ کے افتتاحی میچ میں کون امپائرنگ کرے گا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں