بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں دھماکا، بھارتی فوج کا کیپٹن اور اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اکھنور سیکٹر میں گشت کے دوران بارودی سرنگ دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بھارتی فوجی کا ایک کیپٹن اور اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ ایک شدید زخمی ہوا۔

قبل ازیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے صدر مقام سری نگر میں ایک بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجی کی شناخت ستیہ جیت کاندھول کے نام سے ہوئی، اس نے شہر کے بادامی باغ چھاؤنی میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، سپاہی نے اپنی جان لے لی، اس کے انتہائی قدم کے پیچھے وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں جب کہ اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں