بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات میں آرمی چیف عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں اقتصادی، تجارتی، ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔

علاوہ ازیں عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پرورلڈ گورنمنٹس سمٹ کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی، وزیراعظم سے دبئی میں گروپ چیئرمین اور سی ای او ڈی پی ورلڈ سلطان احمد بن سلیم نے بھی ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کے قیام کیلئے دو ریاستی حل کی بنیاد پر جامع اور دیرپا امن کیلئے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ہوئی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔

مزید برآں شہباز شریف نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڑان پاکستان قومی اقتصادی تبدیلی کا منصوبہ ہے، چیلنجز کے باوجود ہم معیشت میں بہتری لانے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی نو سال کی کم ترین سطح دو اعاریہ چارج کی سطح تک آگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں