بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

تین ہفتے سے لاپتہ جڑواں بہنوں کی لاشیں دریا سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسکاٹ لینڈ : برطانوی پولیس نے 3 ہفتوں سے لاپتہ دو جڑواں بہنوں کی لاشیں برآمد ایک دریا سے برآمد کی ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو ایبرڈین کے دریائے ڈی سے دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ دونوں سگی اور جڑواں بہنیں ہیں جو گزشتہ تین ہفتے سے لاپتہ تھیں۔

پولیس کو پہلی لاش 31 جنوری کی صبح 7:55 بجے کے قریب کوئین الزبتھ برج کے قریب ملی جبکہ دوسری لاش اسی روز رات 9:05 بجے وکٹوریہ برج کے قریب دریائے ڈی میں ملی جو تقریباً آدھا میل دور تھی۔

لاشیں برآمد

لاوارث حالت میں ملنے والی دونوں جڑواں بہنوں کی لاشوں سے متعلق اسکاٹ لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ لاپتہ بہنیں ہنریئٹا اور الیزا ہوسزٹی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ دونوں بہنیں 32 سال کی تھیں اور تین جڑواں بہن بھائیوں میں سے تھیں، جو 7 جنوری کو پراسرار طور پر اچانک لاپتہ ہوگئی تھیں۔

ان دونوں خواتین کو آخری بار سی سی ٹی وی کیمرے میں رات 2 بجے کے قریب سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا جب وہ اپنے فلیٹ سے نکل رہی تھیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ وہ وکٹوریہ برج عبور کرکے دریا کے پاس ایک فٹ پاتھ کی جانب مڑ گئیں، جو ایک بوٹ کلب کی طرف جاتا تھا۔

اسکاٹ لینڈ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ یہ بہنیں اپنی گمشدگی سے ایک روز قبل بھی اسی پل کی جانب جاتی ہوئی دکھائی دیں تھیں۔

دو لاشیں ملیں

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ وہ وکٹوریہ برج عبور کرکے دریا کے قریب ایک فٹ پاتھ پر مڑ گئیں، جو ایک بوٹ کلب کی طرف جاتا تھا۔

اسکاٹ لینڈ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ ہوئیسن نے بتایا کہ ان کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم، اس میں کوئی مشکوک پہلو نظر نہیں آ رہا۔

پولیس کے مطابق اپنا فلیٹ چھوڑنے سے پہلے انہوں نے اپنی مالکن کو پیغام بھیجا کہ وہ اب واپس نہیں آئیں گی پولیس کو بیان دیتے ہوئے ان کے بھائی جوزف نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے اپنی مالک مکان کو پیغام بھیجا تھا کہ وہ فوری طور پر کرائے کا معاہدہ ختم کرنا چاہتی ہیں تاہم مجھے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔ ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں