کراچی : چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ نے آباد ہاؤس میں کراچی کے بلڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ریئل اسٹیٹ اصلاحات پر کام جاری ہے، اصلاحات کے بعد ملک بھر میں گھر ، فلیٹ اور زمین ایک ویلیو پر فروخت ہوگی۔
نذیر احمد بٹ کا کہنا تھا کہ اب ڈی سی ویلیویاایف بی آرویلیو پر پراپرٹی فروخت نہیں ہوگی، پراپرٹی کی خریدوفروخت اب صرف بینکوں کے ذریعےہی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں زمینوں کے بہت مسائل ہیں، مسائل کی وجہ 7 سے 8 اتھارٹیز کا ہونا ہے، رئیل اسٹیٹ اصلاحات میں دبئی طرز پر ایسٹرو اکاؤنٹ بنانے جارہے ہیں، جس میں خریدار محفوظ رہے گا ۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کہ وفاقی اداروں کی زمینوں پر بڑی تعداد میں قبضے کی شکایات ملی ہیں، شہر کے قلب میں 3 ارب روپے مالیت کی ساڑھے 7 ہزار ایکڑ زمینوں کے کاغذات میں ہیر پھیر کی گئی ہے.
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں آباد نے 84 ہزار غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی ہے، ہم ان تعمیرات کو گرانے کی بات نہیں کررہے بلکہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف قانونی طریقہ اپنایا جائے گا۔
چیئرمین اباد حسن بخشی نے چئیرمین نیب سے زمینوں کو ڈیجیٹلائزاڈ کرنے اور قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔