اسلام آباد : بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ہے تاہم وفاقی حکومت قیمت میں کمی کی منظوری دے گی۔
تفصیلات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی، بجلی کمپنیوں کی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ ریلیف کی درخواست دائر ہے۔
پاورڈویژن حکام نے بتایا کہ دسمبرمیں صنعتی سیکٹر کی کھپت7 فیصد بڑھی ہے، نیپرا کا کہنا تھا کہ کیپیسٹی چارجز میں کمی کی بڑی وجہ 5 تھرمل پاور پلانٹ کے کنٹریکٹ منسوخ ہونا ہے، جس پر پاورڈویژن حکام نے کہا کہ کنٹریکٹس ختم ہونے سے اس سہ ماہی میں 12 ارب کی بچت ہوئی۔
نیپرا کا کہنا تھا کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ نہیں ہوا ، نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی بندش سے بھی کیپیسٹی چارجز کم ہوئے تو حکام کا بتانا تھا کہ نیلم جہلم پاور پلانٹ نہ چلنے سے 18 ارب کی بچت ہوئی، کے ٹو، تھری پلانٹس کی لون ری پروفائلنگ سے 18 ارب کی بچت ہوئی۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی سستی کرنےکی درخواست پرسماعت مکمل کرلی گئی ، نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ حکومت کو بھجوائے گی ، جس کے بعد وفاقی حکومت قیمت میں کمی کی منظوری دے گی۔
کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، ممبر نیپرا مطہر رانا نے بتایا کہ شرح سود میں گزشتہ چند ماہ میں بڑی کمی ہوئی۔
جس پر پاورڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ جون 2024 تک گردشی قرضہ 2 ہزار 393 ارب روپے تھا، دسمبر 2024 تک گردشی قرضہ 2 ہزار 384 ارب تھا۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
خیال رہے درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ، جس میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب66 کروڑروپے کی کمی مانگی گئی ہے۔
ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے، آپریشنزاینڈ میٹیننس کی مدمیں 2 ارب 69 کروڑ روپے وصولی مانگی گئی ہے۔