کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جتنی محنت آپ نے کی اتنی محنت ہم بھی کریں گے۔
قومی ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں جتنی محنت آپ نےکی اتنی محنت ہم بھی کریں گے۔
قومی ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم سے متعلق کبھی منفی نہ سوچیں، جیسا گمان کیا جاتا ہے ویسا ہی ہوتا ہے، ہم کوشش کریں گے چیمپئنز ٹرافی ہم ہی جیتیں۔
کپتان محمد رضوان نے مزید کہا کہ کراچی کا اسٹیڈیم بھی لاہور کی طرح خوبصورت لگ رہا ہے اور امید ہے اسٹیڈیم کی طرح ہمارے نتائج بھی خوبصورت ہوں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی شاندار افتتاحی تقریب، شائقین کا ہجوم امڈ آیا
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر مزدوروں کے اعزاز میں عصرانے کا اہتمام کیا اور اس موقع پر تمام ورکرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے مہمان خصوصی یہ مزدور ہیں، ان کے آنے کا بہت شکریہ، ہماری پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے دن رات لگا کر یہ کام مکمل کیا ہے، آج تنقید کرنے والے ہار ے ہیں اور ہم جیتیں ہیں، یہ گرائونڈ جب مکمل ہو گا تو لاہور سے بہتر ہو گا۔
محسن نقوی نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کرکٹ ٹیم بہادر ہے، ایک دو میچز سے ناراض نہ ہوں، اپنی ٹیم پر اعتماد کریں۔