بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

کرپشن الزامات پر بنگلہ دیشی کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کرپشن کے الزامات پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کی خاتون کرکٹر شوہلی اختر پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بنگلہ دیش کی آف اسپنر شوہلی اختر پر پانچ سال کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور وہ کرپشن کے باعث پابندی کا شکار ہونے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کے بعد شوہلی اختر کو رشوت کی پیشکش، میچ فکسنگ کی کوشش، تفصیلات چھپانے اور تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے یہ پابندی عائد کی ہے۔

Shohely Akhter

رپورٹ کے مطابق شوہلی اختر نے 2023 کے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران ایک بنگلادیشی کرکٹر سے رابطہ کر کے اور انہیں جان بوجھ کر ہٹ وکٹ آؤٹ ہونے پر 20 لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا (پاکستانی تقریباً 45 لاکھ روپے) رشوت کی پیشکش کی تھی۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ گفتگو 14 فروری 2023 کو فیس بک میسنجر پر اس وقت ہوئی جب بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان میچ جاری تھی۔

تاہم جس کھلاڑی کو یہ پیشکش کی گئی، اس نے فوری طور پر اے سی یو کو نہ صرف اس کی اطلاع دی بلکہ تمام وائس نوٹس بھی فراہم کر دیے۔ دوسری جانب شوہلی نے اپنے موبائل سے یہ پیغامات ڈیلیٹ کر دیے تھے۔

تاہم آئی سی سی نے جب تحقیقات کیں تو شوہلی نے تسلیم کیا کہ انہوں نے مذکورہ کرکٹر کو یہ میسجز بھیجے تھے، تاہم یہ کہہ کر بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ ان کا مقصد کرپشن کرنا نہیں بلکہ یہ سب اپنے دوست کو دکھانے کے لیے تھا اور یہ میچ 14 فروری سے قبل کے میسجز تھے۔

تاہم اینٹی کرپشن یونٹ نے اے سی یو نے مزید تحقیقات میں ثابت ہوا کہ یہ میسجز 14 فروری کے بعد بھیجے گئے۔ حقیقت آشکار ہونے کے بعد آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے شوہلی اختر پر 5 سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا ہے۔

کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون کرکٹر پر کرپشن الزامات ثابت ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس سے قبل کئی مینز کرکٹر تاحیات اور طویل یا مختصر مدت کی پابندی کی سزا پا اور بھگت چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں