بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

سہ فریقی سیریز: جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، پاکستانی بولرز بے بس

اشتہار

حیرت انگیز

سہ فریقی سیریز کے آخری لیگ میچ میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ جاری ایک وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنا لیے ہیں۔

سہ فریقی سیریز کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آخری لیگ میچ میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پروٹیز بیٹر نے شاہینوں کو بے بس کرتے ہوئے 24 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنا لیے ہیں۔

جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلی وکٹ 51 کے مجموعی اسکور پر گری۔ ٹونی ڈی زورزی کو شاہین شاہ آفریدی نے 22 رنز پرقابو کیا۔

تاہم اس کے بعد کپتان ٹمبا باوما اور میتھیو بریٹزی نے دوسری وکٹ کے لیے 100 رنز کی پارٹنر شپ بنا لی ہے۔ ٹمبا باوما نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 74 رنز پر کھیل رہے ہیں جب کہ میتھیو نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

پاکستان کی جانب سے ابتدائی 24 اوورز میں 6 بولرز کو آزمایا ہے لیکن کوئی بھی بولر پروٹیز بیٹنگ میں اب تک دراڑ نہیں ڈال سکا ہے۔

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں شریک تیسری ٹیم نیوزی لینڈ پہلے ہی میزبان پاکستان اور جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ اس لیے آج کا میچ دونوں تیموں کے لیے سیمی فائنل کی حیثیت رکھتا ہے۔

آج کا میچ جو بھی جیتے گا۔ وہ جمعہ 14 فروری کو اسی میدان میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی جیتنے کی جنگ لڑے گا۔

آج کے اہم میچ کے لیے جنوبی افریقہ کای ٹیم نے چار جب کہ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ زخمی حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین اور بیٹر کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے۔ سیریز کے تمام مقابلے اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں