بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

آسٹریلوی اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل مشکلات میں گھری ٹیم آسٹریلیا کو ایک اور صدمہ اٹھانا پڑا ہے اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

ون ڈے کرکٹ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل ہی کپتان پیٹ کمنز سمیت چار اہم کھلاڑیوں کے ان فٹ اور ایک بلے باز کے اچانک ریٹائرمنٹ لینے کے باعث مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔

مشکل دور سے گزرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور صدمہ اسپنر میتھیو کوہنیمن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے سے پہنچا ہے۔ تاہم وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

میچ آفیشلز نے میتھیو کوہنیمن کے بولنگ ایکشن کو حال ہی میں سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکوک اور غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

آسٹریلیا کے اسپنر میتھیو کوہنیمن—فائل فوٹو

واضح رہے کہ میتھیو کوہنیمن نے آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو، صفر کی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نے سیریز میں آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

میتھیو کوہنیمن نے آسٹریلیا کی جانب سے سیریز میں سب سے 16 زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کرکٹ آسٹریلیا میتھیو کوہنیمن کے بولنگ ایکشن کے مشکوک قرار دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپنر کے بولنگ ایکشن کا اب باضابطہ تجزیہ 14 روز کے اندر کرایا جائے گا۔

بولنگ مشکوک قرار دیے جانے کے بعد میتھیو کوہنیمن ڈومیسٹک کرکٹ میں تو بولنگ کر سکتے ہیں۔ تاہم وہ انٹرنیشنل میچوں میں بولنگ نہیں کرا سکتے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں