جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کراچی میں اب روڈ بلاک کرنے پر مقدمہ درج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔

صوبائی وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کچرا اٹھانے والی اور ضروری ہیوی گاڑیوں کے علاوہ دیگر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ نے ڈمپر حادثات کو کراچی میں ’ٹریفک گردی‘ سے تعبیر کیا

ضیا الحسن لنجار نے اجلاس میں کہا کہ ہیوی ٹریفک رات 11 سے صبح 6 بجے تک روڈ پر آ سکتے ہیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیوں کی ٹیگنگ کروائی جا رہی ہے، ساڑھے 3 ہزار ہیوی گاڑیاں 15 دن میں ٹیگنگ یا رجسٹریشن کروائیں ورنہ چالان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر کر رہے ہیں، بدھ کو آپریشنز اور ٹریفک ایس ایس پیز کے ساتھ اجلاس کروں گا، آپریشنل اور ٹریفک پولیس مشترکہ ٹریفک مینج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چالان کا اختیار ہیڈ کانسٹیبل تک دے رہے ہیں، کمشنر کراچی میٹنگ میں ہوئے فیصلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

’کمشنر کراچی گائیڈ لائن جاری کریں گے اور ان فیصلوں پر دفعہ 144 لاگو ہوگی۔ کراچی میں جو بھی روڈ بلاک کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔‘

’ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے‘

اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کی جان سب سے اہم ہے، ٹریفک حادثات میں لوگ جاں بحق ہو رہے ہیں حادثات کو ہر حال میں روکنا ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیاں قانون کی پابندی نہ کریں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے، جوائنٹ واٹس ایپ گروپ بنایا جائے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور شہرمیں حادثات مانیٹر کیے جائیں گے، اجلاس کے شرکا حکومتی نمائندے ہیں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں