جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

جدیدترین ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اےاے) نے 2 ایئرپورٹس پر جدیدترین ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹ پر جدیدایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے منصوبے کا پی سی ون پلان تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم نافذ کرنے پر ابتدائی طور 5 سے 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے بڑے منصوبے کیلئےمنظوری پلاننگ کمیشن دے گا۔

سینٹرل ورکنگ ڈولپمنٹ کمیٹی اجلاس میں منصوبےکو پیش کر کے منظوری لی جائے گی ۔ اسلام آباد اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدیدایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم نافذ ہیں۔

نئے سسٹم لگانے کے لئے ایئرپورٹس اتھارٹی بین الاقوامی ٹینڈرجاری کرے گی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں