جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

رنویر سنگھ اور سارہ علی خان ایک بار پھر اسکرین پر ساتھ جلوہ گر ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور نوجوان اداکارہ سارہ علی خان ایک بار پھر بڑی اسکرین پر ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تجربہ کار بھارتی فلمساز روہت شیٹی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کی جس میں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان نظر آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور سارہ علی خان نے پہلی بار 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سمبا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان نے موبائل فون استعمال کرنا کیوں چھوڑا؟

روہت شیٹی نے ٹیزر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ڈرامہ، ایکشن، رومانس سب ملے گا ایک ہی کہانی میں! 2025 کا سب سے بڑا بلاک بسٹر جلد آ رہا ہے‘۔

تاہم انہوں نے فلم کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty)

شائقین اس پروجیکٹ کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں جو 2025 کی سب سے بڑی ریلیز میں سے ایک ہونے والا ہے۔

مزید برآں، روہت شیٹی نے اس سے قبل اپنی اگلی فلم گول مال فائیو کا اعلان کیا جو کہ بلاک بسٹر گول مال فرنچائز کی پانچویں قسط ہے، یہ فلم 19 اکتوبر 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے تیار ہے۔

حالیہ انٹرویو کے دوران فلمساز کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کسی بھی فلم سے پہلے یقینی طور پر گول مال اگلی ہوگی۔

دیوالی 2024 کو ریلیز ہونے والی روہت شیٹی کی آخری فلم سنگھم اگین نے فلمی شائقین کو اپنی اسٹار اسٹڈیڈ کاسٹ اور سنسنی خیز ایکشن سے کافی متاثر کیا۔

اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ، ٹائیگر شروف، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون اور ارجن کپور کی کاسٹ والی فلم آخری لمحات تک شائقین کو خوش کرتی رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں