جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

عورت کی کمائی میں برکت نہیں، صائمہ قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں، برکت صرف مرد کی کمائی میں ہوتی ہے۔

اداکارہ صائمہ قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور مرد کی دوسری شادی سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں برکت صرف مرد کی کمائی میں ہی ہوتی ہے، جب عورت کمانا اور گھر سنبھالنا شروع کرتی ہے تو اس کی عادت ہے کہ وہ جتاتی ہے جبکہ مرد ایسا نہیں کرتے۔

صائمہ قریشی نے کہا کہ کسی بھی مرد کو دوسرا نکاح کرنے سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، اسی لیے دوسرے نکاح کا حکم دیا گیا تاکہ ایکسٹرا میریٹل افیئر ختم ہو جائیں گے۔ قرآن میں بھی ایسا کچھ نہیں لکھا کہ نکاح سے قبل پہلی اہلیہ سے اجازت لینا لازمی ہے۔

میزبان کے سوال پر انہوں نے مزید کہا کہ اس ذہنیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، جو غلط ہے اسے غلط کہنا چاہیے اور جو صحیح ہے وہ صحیح ہے، پھر چاہے معاشرہ اسے غلط سمجھے۔

صائمہ قریشی نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ نکاح ایک حرام رشتے سے بہتر ہے، مرد کو مرد کی طرح پیش آنا چاہیے نکاح کرے اور اسے سب کے سامنے قبول بھی کرے، پہلی بیوی وقتی طور پر غصہ کرے گی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ سمجھ جائے گی کہ اس چیز کی اجازت ہمارا دین دیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں