میلبورن : کرکٹ ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہیں۔
سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے، اس لئے پہلے بیٹنگ کریں گے۔
دوسری جانب بنگلا دیش کے کپتان مشرفی مرتضٰی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے تاہم اب کوشش ہو گی کہ سری لنکا کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنر تھریمنے اور دلشان نے اننگز کا آغاز کیا اور اب تک سری لنکا نے 20 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنالئے ہیں۔
سری لنکا نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں، جن میں اسے ایک میں کامیابی ملی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ بنگلہ دیش کو بھی دو میں سے ایک میچ میں کامیابی ملی۔