جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کھانسی کا شربت اب بازار سے لانے کی ضرورت نہیں

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر خواتین گھر میں کھانسی کا شربت رکھتی ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر بچوں کو پلا دیاجائے، لیکن اب انہیں یہ  سیرپ بازار سے لانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔

بدلتے موسم کے اثرات ہمارے جسم پر لازمی پڑتے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف نوعیت کی بیماریاں جنم لیتی ہیں جس میں کھانسی سرفہرست ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ کرن خان نے اپنی خالہ کا بتایا ہوا آزمودہ اور مضر صحت اثرات سے محفوظ کھانسی کا شربت گھر میں بنانے کا طریقہ بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ بچپن میں میری امی بھی یہی نسخہ بنا کر ہمیں پلاتی تھیں، کھانسی کے علاج کیلیے نسخہ کے اجزاء میں ایک عدد موسمی، کالی مرچ، شہد، نمک، ادرک، ہلدی اور دار چینی کا پاؤڈر۔

سب سے پہلے موسمی کو اوپر تھوڑا سا کاٹ کر اس میں بڑا سا سوراخ کرلیں اور یہ تمام اجزاء پیس کر اس میں ڈال دیں۔اس کے بعد موسمی کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور بچوں کو وقتاً فوقتاً چمچے سے اس کا رس پلائیں۔

اس موقع پر اداکارہ فضیلہ قیصر نے بھی اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میری امی بھی کھانسی کے علاج کیلیے اسی طرز کا ایک ٹوٹکہ استعمال کرتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ادرک کا جوس اور شہد برابر مقدار میں لے کر مکس کریں اور بچوں کو پلائیں، یہ چیز گلے کی خراش اور کھانسی کیلیے انتہائی کارآمد ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کھانسی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے ایک مشتبہ جعلی سیرپ کا انکشاف ہوا ہے، جس کے استعمال سے صحت کے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد میں سعید نگر میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا، جس میں جعلی شربت بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

مشترکہ آپریشن کے دوران جعلی سیرپ کی 25ہزاربوتلیں، مضرصحت خام مال شربت کے 6 ڈرم برآمد کرلیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں