جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

شمالی عراق میں فضائی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی عراق کے علاقے غارہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو فضائی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت قومی دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہماری بہادر ترک مسلح افواج شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عراق کے علاقے غارا میں شناخت کیے گئے پی کے کے کے 5 دہشت گردوں کو ایک فضائی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنانا جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل شامی اپوزیشن کے مسلح گروپوں کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے عراقی وزیراعظم کیلئے پیغام جاری کیا تھا۔

سربراہ حیات تحریرالشام نے پیغام میں کہا کہ عراقی وزیراعظم جنگجو گروپ پاپولر موبلائزیشن فورسز کو شام آنے سے روکیں کیونکہ شامی اپوزیش اپنی جنگ کو عراق تک نہیں پھیلانا چاہتی۔

محمد الجولانی نے کہا کہ بشار الاسد حکومت گرانے کے بعد عراق کیساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں عراقی جنگجو گروپ بشارالاسد حکومت کی ماضی میں مدد کرتا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شام میں بشار الاسد کی فوج کے خلاف تیزی سے پیش قدمی کرنے والے مسلح دھڑوں کے باغی گروپ ھیہ تحریر الشام نے تیسرے بڑے شہر حمات پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے جس کے بعد اس نے دارالحکومت دمشق میں واقع غیر ملکی سفارت خانوں کو پیغام ارسال کیا ہے۔

وکیل نے دو خواتین کو قتل کرکے گھر میں دفنا دیا

باغی مسلح گروہ کی جانب سے سفارت خانوں کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ شام میں متوقع تبدیلی کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ ریاست کا خاتمہ ہوگیا ہے بلکہ متوقع تبدیلی ملک میں ایک مضبوط سول ریاست کے قیام کا موقع فراہم کرے گی۔

مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ مستقبل کے شام کے لیے ہمارا وژن ایک ریاست ہے جس کی بنیاد بات چیت پر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں